Metro53 - حافظ آباد( ویب ڈیسک )جہالت ڈائن بن گئی ، پورے کا پورا گھر اجاڑ دیا ،اس تصویر میں موجود بہن بھائی کا تعلق حافظ آباد کے ایک نواحی گاؤں سے ہے اور کچھ روز قبل انکے ماں باپ اور بڑی بہن رشتہ کے تنازعہ پر ق۔ت۔ل ہو چکے ہیں ۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ تصویر مین موجود نازش ڈبل ایم اے پاس لڑکی ہے۔ دور کا رشتہ دار ایک خاندان اس کے رشتہ کے لیے بار بار انکے گھر آرہا تھا لیکن نازش کے والدین نے انکار کردیا تھا کیونکہ ایک تو نوجوان بالکل ان پڑھ تھا اور دوسری بات یہ رشتہ خود نازش کو بھی پسند نہ تھا ۔۔۔ وقوعہ کے روز رشتے کا خواہشمند نوجوان پھر انکے گھر آگیا اسکی والدہ ہمراہ تھی ، انہیں گھر کی بیٹھک میں بٹھایا گیا لیکن نوجوان اور اسکی ماں نے کہا کہ آج رشتہ لے کر جائینگے بہتر ہے ہاں کردو ، مگر نازش اور وقار کے والدین نے انکار کردیا ، جس پر ملزم نوجوان نازش کے والد سے گتھم گتھا ہو گیا اور انہیں دھکا مار کر زمین پر گرایا اور پستو۔ل سے انہیں فا۔ئیر مارا جو انہیں سینے پر لگا
، والد کو بچانے نازش کی بڑی بہن بیٹھک میں آئی تو ملزم نے اسے بھی گو۔لی مار دی ، شادی شدہ اور بچوں کی ماں یہ خاتون بھی زمین پر گر کر فوت ہو گئی ، نازش کی والدہ اس دوران باہر گلی میں بھاگی اور مدد کے لیے شور کرنے لگی مگر ملزم نے باہر نکل کر اسے بھی گو۔لی مار دی ، وہ بھی گر پڑی اور بعد میں دم توڑ گئی ، چند منٹوں کے اس خونی کھیل کے دوران نازش اور وقار اس لیے بچ گئے کہ نازش کو والد نے باہر آنے سے منع کررکھا تھا چنانچہ وہ اپنے کمرے میں تھی جبکہ وقار اس وقت حافظ آباد گیا ہوا تھا ۔۔۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہونے لگا اور یقینا فرار ہو جاتا مگر اہل گاؤں نے ہمت کی اور ہر کوئی ملزم کے پیچھے لگ گیا ، 15 پر کال بھی چل گئی ارد گرد کی چوکیوں تھانوں سے پولیس نفری بھی آگئی اور اہل گاؤں کی مدد سے ملزم اور اسکی والدہ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ،
امید ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملے گی جنکی جاہلیت اور ضد نے ایک ہنستے بستے گھر کو اجاڑ کر رکھ دیا ، چند منٹوں میں ایک لڑکے اور لڑکی سے پیار کرنے والے والدین چھن گئے جبکہ ایک نوجوان شادی شدہ خاتون دنیا سے رخصت ہو گئی اور چھوٹے چھوٹے بچے ماں کی شفقت اور محبت سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گئے۔