سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا دورہ گجرات ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا دورہ گجرات ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے گجرات کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ فیز ون کے تمام تعمیراتی کام مون سون سے قبل مکمل کئے جائیں کیونکہ گزشتہ سال گجرات کو شدید اربن

سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق مون سون سے قبل فیز ون کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے اور تمام تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات میں 137کلومیٹر طویل نئی سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی جبکہ 10.5کلومیٹر پرانے اور بوسیدہ سیوریج نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

مزید بتایا کہ بارشی اور سیلابی پانی کے نکاس کے لیے 35کلومیٹر طویل ڈرین پر کام جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر گجرات میں پانچ نئے ڈسپوزل اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ موجودہ پانچ ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال اور بحال کیا جائے گا۔ سیوریج نظام کی تنصیب کے بعد گجرات میں 147 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی، جس سے شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں