مریم نواز کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال مخصوص مائنڈ سیٹ کی علامت ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی

مریم نواز کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال مخصوص مائنڈ سیٹ کی علامت ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کی علامت ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بتایا گیا کہ سی ایم کے پی پنجاب اسمبلی میں آنا چاہتے ہیں تو خوشی ہوئی لیکن آپ ایسے لوگوں کو لے کر ایوان میں آئے جن کے ہمارے پاس نام بھی نہیں تھے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ جب ان کے نام لسٹوں میں چیک کیے گئے تو انہوں نے دھکے دینا شروع کر دیئے۔
 سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ لاہور سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہر فعل قانون کے تابع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت یا کم از کم شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، سیکیورٹی کے معاملے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں