اسپیکر کے پی اسمبلی کا وزیر اعلی ٰسہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ

اسپیکر کے پی اسمبلی کا وزیر اعلی ٰسہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
Metro53

Metro53 - پشاور(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا ( کے پی ) اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ اسپیکر  کے پی اسمبلی  نے  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی احتشام خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں منگل کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام باد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں