گجرات میں صبح صویرے ڈکیتی، ڈاکوؤں نے سبزی فروش کو لوٹ لیا

گجرات میں صبح صویرے ڈکیتی، ڈاکوؤں نے سبزی فروش کو لوٹ لیا
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں رات کے علاوہ صبح کے وقت بھی ڈکیتی وارداتیں۔گلیانہ کے علاقہ باہر وال میں چیچیاں کے رہائشی سبزی فروشو ں کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 سبزی فروش صبح صویرے لالہ موسیٰ سبزی منڈی جا رہے تھے۔اچانک موٹر سائیکل سوار اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے رکشہ کو روک لیا۔

ملزمان نے سبزی فروشوں سے موبائل لیکر کھیتوں میں پھینک دیے اور تینوں سبزی فروشوں سے ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے متاثرین کی شکایت پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں