Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات کے علاقے محلہ اسلام نگر میں نامعلوم چوروں نے ایک گھر کو نشانہ بنا کر تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کر لی۔
تفصیلا ت کے مطابق،متاثرہ شہری حسن سلطان کے مطابق، چور3 لاکھ روپے نقدی،1 ہزار امریکی ڈالرز،17 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اوار قیمتی گھڑیاں و دیگر اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے پولیس سے گشت بڑھانے اور سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔