Metro53 - ڈھاکا (ویب ڈیسک )بنگلادیش میں دریائے پدما میں بس گرنے سے کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 10 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق بس راجباڑی سے ڈھاکا جا رہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس فیری پر سوار ہونے کے دوران اپنا توازن کھو بیٹھی اور دریا میں جا گری۔مقامی میڈیا کے مطابق کچھ مسافر تیر کر دریا کے کنارے پر پہنچ گئے۔