ٹی20 ورلڈ کپ2026، بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ2026، بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان
Metro53

Metro53 - ڈھاکا( ویب ڈیسک )بھارتی ہندو انتہا پسندی نے کرکٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرالاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جانے کا اب کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بظاہر ناکام نظر آرہا ہے۔

بنگلا دیش نے بھارت سے اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں