ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا
Metro53

Metro53 - دبئی ( ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں