Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کی تحصیل دیونہ منڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سرجن کی مبینہ غفلت نے 40 دن کے معصوم بچے کی زندگی اور مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔
اطلاعات کے مطابق بچے کے ختنے کے دوران ڈاکٹر نے غیر ذمہ دارانہ طور پر حساس عضو کا حصہ کاٹ دیا۔ اس واقعے کے بعد والدین پر غم و غصے کی کیفیت طاری ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق مقامی پولیس اور محکمہ صحت نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم متاثرہ والدین انصاف کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔