Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )تھانہ لاری اڈاپولیس نے راہزنی و چوری کی وارداتیں کرنے والے 3رکنی راجہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مال مسروقہ مالیتی ساڑھے8لاکھ روپے، موٹر، سائیکل اور اسلحہ ناجائر پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فارق نے سٹی سرکل میں راہزنی و چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر حسن زبیر اور چوکی انچارج گڑھی احمد آباد ASI عمران اشرف اوردیگر پولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لا کرراہزنی و چوری کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی (راجہ) گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عثمان عرف راجہ 2۔فلک شیر 3۔قیصر اقبال شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مال مسروقہ مالیتی ساڑھے8لاکھ روپے، موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائر پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔