ہری پور: خواجہ سرا نے غیرت کے نام پر دوست پر حملہ کر کے نازک اعضا کاٹ دیے

ہری پور: خواجہ سرا نے غیرت کے نام پر دوست پر حملہ کر کے نازک اعضا کاٹ دیے
Metro53

Metro53 - ہری پور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں غیرت کے نام پر ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خواجہ سرا نے اپنے قریبی دوست پر حملہ کر کے اس کے نازک اعضا کاٹ دیے۔ واقعہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص محمد وسیم کی درخواست پر چندہ ڈول نامی خواجہ سرا کے خلاف علت نمبر 449، دفعات 336 اور 337 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔محمد وسیم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم کو شک تھا کہ میرے دیگر خواجہ سراؤں کے ساتھ تعلقات ہیں، جس پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔واقعے کے بعد مقامی کمیونٹی اور سوشل میڈیا پر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور عوامی سطح پر فوری انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں