Metro53 - بھمبر (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں ایک افسوسناک واقعے نے عوام اور انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک ہائی ایس گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون کے ساتھ ڈرائیور کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور خاتون کے ساتھ نامناسب جسمانی حرکات کر رہا ہے، جبکہ خاتون بے بسی کی حالت میں ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر نے عوامی تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے
بھمبر سے آنے یا جانے والی کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں عورتوں کو فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اکیلی خواتین کو صبح 6 بجے سے پہلے اور شام 6 بجے کے بعد سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اشد ضرورت کی صورت میں اہل خانہ کا تحریری اجازت نامہ اور مقامی پولیس کو اطلاع دینا ضروری ہوگا۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔احکامات کا اطلاق 23 ستمبر 2025 سے ہوگا۔