Metro53 - گجرات (مجاہدحسین )کوٹلہ ارب علی خان ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں جناب اویس احمد خان آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق، تھانہ ککرالی کے گاوں شام پور کے مشہور مقدمہ نمبر 112/22 جس میں ملزم صفدر حسین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی بھابی شکیلہ بی بی،مریم،عائشہ اور عبدالروشان کو جائیداد کی خاطر ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا پولیس تھانہ ککرالی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا دوران کیس مدعی مقدمہ نے معزز عدالت میں بیان دیا کہ میں اپنے بھائی کو معاف کرتا ہوں اور کیس کی پیروی سے دستبردار ہوتا ہوں جس پر ایڈیشنل سیشن جج جناب اویس خان صاحب نے مدعی مقدمہ کی سرزنش بھی کی اور آج ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صفدر حسین کو چاربار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔