گجرات :موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،ایک دن میں 5وارداتیں

گجرات :موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،ایک دن میں 5وارداتیں
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گجرات میں موٹر سائیکل چوریاں ایک بار پھر بڑھ گئیں اور صرف ایک دن میں مسلم آباد، کیرانوالہ، جنڈالہ، میانہ چک اور گندرہ سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مسلم آباد کے رہائشی اور واپڈا کے میٹر ریڈر نعمان کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے۔اسی طرح کیرانوالہ سے گاکھڑا کلاں کے رہائشی نوازش عظیم کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، جبکہ جنڈالہ کھاریاں کے موہری روڈ کے رہائشی طیب عارف کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چوروں نے چرا لی۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن منگووال، صدر کھاریاں اور رحمانیہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موٹر سائیکل چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں