Metro53 - دبئی (ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں آج شام متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق ہونے کاامکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اینڈی پائی کرافٹ کے بغیر میچ کھیلیں گے، نیوزی لینڈ کے میچ ریفری قبول نہیں۔ پاکستان اور یو اے ای میچ میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
جنگ نیوز اکے مطابق،واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ سے پہلے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوبارہ خط لکھ دیا اور سخت مؤقف اختیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کا مؤقف برقرار رکھنے کا پیغام دے دیا۔
تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی تھی۔
پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔