دبئی ٹی 20ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو8 رنز سے ہرادیا

دبئی ٹی 20ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو8 رنز سے ہرادیا
Metro53

Metro53 - ابو ظبی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز سکورکیے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔155 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں