سنجے منجریکر نے پاکستانی بولنگ اٹیک بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قراردے دیا

سنجے منجریکر نے پاکستانی بولنگ اٹیک بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قراردے دیا
Metro53

Metro53 - دبئی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔

  ڈیلی پاکستان کے مطابق، سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی سپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی سپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے سپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال ہے یہ اٹیک بھارتی بیٹرز کو کچھ مختلف سوچنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

تاہم دوسری جانب سنجے منجریکر نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم حال ہی میں سہ فریقی سیریز جیت کر ایونٹ میں آئی ہے اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھی عمان کو 93 رنز سے شکست دی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں