دبئی :ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کوبڑادھچکا

دبئی :ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کوبڑادھچکا
Metro53

Metro53 - دبئی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کی تیاریوں میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم نے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں بدھ کی شام بھرپور ٹریننگ کی تاہم کپتان سلمان علی آغا گردن کے کھچاؤ (سپاسم) کے باعث مکمل طور پر پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلمان علی آغا ٹیم کے ہمراہ اکیڈمی تو پہنچے لیکن گردن پر بینڈیج باندھے نظر آئے۔ حرکت کے  دوران ان کے چہرے سے درد  کے آثار صاف جھلک رہے تھے۔

کھلاڑیوں نے وارم اپ کے دوران سٹریچنگ اور فٹبال کے ذریعے اپنی تیاری جاری رکھی مگر کپتان نے احتیاط برتی اور  مشقت سے گریز  کیا۔

پی سی بی کے میڈیا منیجر کے مطابق سلمان علی آغا کو گردن میں صرف ہلکا سپاسم ہے اور فٹنس کے حوالے سے کوئی بڑا خدشہ نہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کپتان نے ٹریننگ سیشن احتیاطاً نہیں کیا لیکن جلد ہی وہ ٹیم کے ساتھ بھرپور انداز میں ٹریننگ کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ سلمان علی آغا آئندہ میچز کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں