پنجاب میں مصنوعی قلت اور افراتفری کے خدشات: شعیب بٹالوی

پنجاب میں مصنوعی قلت اور افراتفری کے خدشات: شعیب بٹالوی
Metro53

Metro53 - لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سول سولجر موومنٹ اینڈ آرگنائزیشن پنجاب کے صدر اور ینگ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر، میاں شعیب بٹالوی نے آج سنو نیوز کے پروگرام کراسنگ لائن میں میزبان یاسر رشید سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب اور اس کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں اس وقت مصنوعی قلت اور افراتفری کے خدشات موجود ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔ شعیب بٹالوی نے گفتگو کے دوران عوامی مشکلات اور حکومتی ردعمل پر بھی روشنی ڈالی۔

میاں شعیب بٹالوی پاکستان سول سولجر موومنٹ کے پنجاب صدر ہیں، جو بانی تاج محمد خان کے وژن اور منشور کے تحت کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد پاکستانیت کو فروغ دینا، اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور عوامی سطح پر قومی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ تنظیم بالخصوص پاکستان آرمی اور دیگر اداروں کی عزت و تکریم میں اضافہ کرنے کے لیے سرگرم ہے، جبکہ اس کا مرکزی پیغام اخوت، بھائی چارہ اور امن ہے۔ لاہور ڈویژن کے سینیئر نائب صدر محمد علی لودھی کے مطابق، یہ تنظیم عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں