سیالکوٹ میں48 گھنٹوں میں 512 ملی میٹر بارش، کشتیاں چل گئیں

سیالکوٹ میں48 گھنٹوں میں 512 ملی میٹر بارش، کشتیاں چل گئیں
Metro53

Metro53 - سیالکوٹ (ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں 48 گھنٹوں کے دوران 512 ملی میٹر بارش ہوئی ہے،دریائے چناب میں پانی کی سطح تھوڑی کم ہوگئی اور پہلے جیسا خطرہ نہیں رہا ۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صبا اصغر کاکہناہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو بارہ ملی میٹر کی بارش ہوئی ، جس سے اربن ایریاز میں بہنے والے 3 نالوں سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔ سیالکوٹ میں پہلی بار اس قسم کا سیلاب آیا ہے، اربن ایریاز میں گزشتہ روز کشتیاں چلائی گئیں، ایسے حالات میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈی سی سیالکوٹ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے 9 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے گھروں کو نہیں چھوڑنا چاہتے، ایک ریلیف کیمپ میں 25 خاندان آئے، پھر ان کے رشتہ دار آئے اور انہیں لے گئے۔

 

صبا اصغر نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح تھوڑی کم ہوئی ہے اور پہلے جیسا خطرہ نہیں رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ضلع سیالکوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے  تمام سکولوں اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا تھا۔ 

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں