آج بابائے قوم کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

آج بابائے قوم کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے
Metro53

Metro53 - کراچی ( ویب ڈیسک )بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

جنگ اخبار کے مطابق،آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی۔

بانی پاکستان کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں