عمران خا ن کی بہن علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا

عمران خا ن کی بہن علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا
Metro53

Metro53 - راولپنڈی(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈاپھینک دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران ان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان پر 2انڈے اچھالے گئے تاہم ایک انڈہ ان کو جا لگا۔

علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی 2خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھیں،پی ٹی آئی کے کارکن ان خواتین کے پیچھے بھاگ پڑے اور انہیں مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس گاڑی  اور خواتین کو گھیرے میں لے لیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے،پولیس نے گاڑی اور خواتین کو تحویل میں لے کر چوکی اڈیالہ منتقل کردیا۔

شیئر کریں