لاہور: راوی میں طغیانی، شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا

لاہور: راوی میں طغیانی، شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )دریائے راوی میں طغیانی کی صورت حال برقرار ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ آج ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے، جبکہ قصور میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 63 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث قریبی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور متاثرین کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی بلند ہوچکا ہے، شکرگڑھ میں بھیکو چک پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد دیہات زیرآب آگئے۔سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو اہلکار اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سائرن بجا کر شہریوں کو خبردار کردیا گیا ہے اور 500 سے زائد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر دریائے ستلج میں لودھراں کے مقام پر بھی پانی کی سطح بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ چنیوٹ کے قریب سیلابی صورتحال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔جس کے باعث تاریخی پل اور شہر کو بچانے کی کوششیں تیز کردی گئیں جبکہ انتظامیہ نے بند توڑنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں