عمران خان کی 7مقدمات میں ضمانت کی درخواستین سماعت کیلئے منظور

عمران خان کی 7مقدمات میں ضمانت کی درخواستین سماعت کیلئے منظور
Metro53

Metro53 - (ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی 7 درخواستیں یکم ستمبر کو سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔درخواستیں سابق وزیر اعظم کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئیں جس پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

سابق وزیر اعظم کو تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کے مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے مذکورہ تھانوں کے مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔ مقدمات میں سابق وزیر اعظم پر جلاؤ گھیراؤ، سازش کرنے اور قتل کے منصوبے سے متعلق سنگین الزامات عائد ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں