ہیڈقادرآباد بچانے کیلئے بارودی دھماکے سے بند اڑادیا گیا

ہیڈقادرآباد بچانے کیلئے بارودی دھماکے سے بند اڑادیا گیا
Metro53

Metro53 - منڈی بہاؤالدین(ویب ڈیسک)منڈی بہاؤالدین میں ہیڈقادر آباد کو بچانے کیلئے بارودی دھماکے سے بند توڑ دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہیڈقادر آباد کے مقام پر 9لاکھ کیوسک کا ریلہ پہنچ گیاہے،ہیڈقادرآباد اور اطراف کے علاقے پاک فوج کے حوالے کردیئے گئے،ہیڈکو بچانے کیلئے بند توڑنے کے مائنز میں بارودبھر دیا گیا،پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے مانگا کے قریب ایک مقام سے بند توڑ دیا گیاجبکہ دوسرے کی تیاری کی جارہی ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ کاکہنا ہے کہ دریائے چناب میں دو شگاف ڈال دیئے گئے،پہلا شگاف منڈی بہاؤالدین کے مقام پر ڈالا گیا، دوسرا شگاف علی پورچٹھہ ضلع گوجرانوالہ کے مقام پر ڈالا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں