Metro53 - گجرات (مرزاعامر بیگ سے)گجرات میں دریائے چناب اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ آج ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد 1,07,494 کیوسک جبکہ اخراج 89,544 کیوسک ہے۔
شدید پانی کے بہاؤ کے باعث کوٹ غلام کے مقام پر حفاظتی بند کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ مزید حفاظتی بند بھی دریا برد ہو چکے ہیں۔مقامی زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا ہے، کوٹ غلام، کوٹ نکا اور ملحقہ دیہاتوں میں 625 ایکڑ اراضی دریا برد ہو چکی ہے۔ کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
مکینوں کے مطابق، دریا برد حفاظتی بند کی مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث اب پورا علاقہ خطرے سے دوچار ہے۔ مقامی انتظامیہ سے فوری اقدامات کی اپیل کی جا رہی ہے۔