Metro53 - گجرات (مرزاعامر بیگ سے)محلہ چاہ کھولے میں افسوسناک واقعہ، بوسیدہ مکان کی دیوار گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت یونس اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق، یونس گلی سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک پرانی دیوار اس پر آن گری، جس کے باعث وہ ملبے تلے دب گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔یونس چار بچوں کا باپ تھا اور کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔اس دلخراش واقعے نے اہلِ محلہ کو غم زدہ کر دیا ہے۔