لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ

لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے ایک اور جھٹکا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے موٹروے (M-2) پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئے نرخ آج سے نافذ العمل ہو چکے ہیں اور 25 اگست 2026 تک لاگو رہیں گے۔  ایک طرفہ کار، جیپ اور ٹیکسی کا نیا ٹول ریٹ لاہور سے اسلام آباد تک 1330 روپے مقرر،ویگن کا کرایہ بڑھا کر 2240 روپے کر دیا گیا۔

بسوں کا ٹول ٹیکس 3130 روپے مقرر،دو ایکسل ٹرک سے 4460 روپے وصول کیے جائیں گے،تین ایکسل ٹرک کا نیا ریٹ 5800 روپے مقرر، جبکہ

آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 7460 روپے کردیا گیا۔این ایچ اے کے مطابق سالانہ 10 فیصد اضافہ کنسیشن ایگریمنٹ کے مطابق ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں