لاہور تا اسلام آباد موٹر وے کا کرایہ 2600 روپے تک پہنچ گیا

لاہور تا اسلام آباد موٹر وے کا کرایہ 2600 روپے تک پہنچ گیا
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے پر سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو ایک اور جھٹکا، لاہور سے اسلام آباد کے درمیان موٹر وے پر سفر کرنے والی کاروں کے لیے دو طرفہ کرایہ دوہزار چھ سوروپے تک پہنچ گیا۔

 ہرہفتے یا مہینے میں ایک یا دو بار لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کےلیے   یہ موٹر وے کاسفرایک "سہولت" کے بجائے ایک مہنگا سودا بن چکا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ، چند ارب روپے کی خاطر یہ موٹر وے پبلک پرائیویٹ  پارٹنرشپ کے تحت فوج کے ایک ذیلی ادارے کے حوالے کی گئی ہے۔

 جس کانتیجہ یہ کہ اب کمرشل آمدن، اشتہارات، سروس ایریاز سے حاصل ہونے والے ریونیو کے باوجود سارا مالی بوجھ براہ راست مسافر پر ڈال دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں