پشاور:شبقدر میں گیس لیکیج نے نوبیاہتا جوڑے کی جان لے لی

8 گھنٹے قبل -
پشاور:شبقدر میں گیس لیکیج نے نوبیاہتا جوڑے کی جان لے لی
Metro53

Metro53 - پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختون خوا کے شہر شبقدر کے علاقے حاجی زئی میں گیس لیکیج نے نوبیاہتا جوڑے کی جان لے لی۔

حاجی زئی میں گیس لیکیج کے باعث دم گھنٹے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئی ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق دونوں کی شادی 8 نومبر کو ہوئی تھی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں