تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے

15 گھنٹے قبل -
تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے دینی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا نذر الرحمان کی دین اسلام کی تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں