بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - پشاور( ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹاؤن شپ چڑیا گھر کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتےدار نے گھر پر فائرنگ کی، لاشوں اور زخمی عورت کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں