Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) اینکر پرسن اور سینئر صحافی فرخ وڑائچ نے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی کے اعزاز میں پی سی ہوٹل لاہور میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔
ہائی ٹی میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی، سہیل وڑائچ، حفیظ اللہ نیازی، سلمان غنی، منیب فاروق، نصر اللہ ملک، اجمل جامی، محسن بھٹی، عبدالمجید ساجد، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن چودھری عبدالرحمان اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے چیئرمین یوتھ ونگ راجہ فاتح محمود سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی نے میزبان فرخ وڑائچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کسی تعارف کی محتاج نہیں، اس کا عملی کام ہی اس کی پہچان ہے۔ جس میں عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔
ریاست کی رٹ سے کوئی بالاترنہیں اسے ہر صورت مقدم رکھا جائے گا ـ مسائل کاسیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں گےپارٹی قیادت نے جو اعتمادکیاہے اس پر پورااتروں گا،صدرمسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے آزادکشمیرکے لیے 00دن کاپلان دیاہے اس پر عملدرآمدکرتے ہوئے آزاد کشمیرمیں ان شاء اللہ ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔