Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )ایک نیوز کے پروگرام "جواب دو ود فرخ وڑائچ" کی ریکارڈنگ کے دوران خاتون صحافی مونا خان کے گھر کی بجلی چلی گئی۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق،وقفے کے بعد بھی ان کی بجلی نہیں آئی اور انہوں نے ایمرجنسی لائٹ پر ریکارڈنگ کروائی۔ اس دوران پروگرام کے شرکا توانائی کے وزیر اویس لغاری کو یاد کرتے رہے۔ اینکر فرخ وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بجلی جا ہی اس لیے رہی ہے تاکہ حکومت سے تنقید کا رخ موڑا جا سکے۔ لوگوں نے جو بھی تنقید کرنی ہے وہ اسی ایک وزارت پر ہوتی رہے۔ پروگرام میں شریک ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ وہ سکائی الیکٹرک (سولر) پر ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ سے بچے ہوئے ہیں لیکن ہر شخص اس کو افورڈ نہیں کرسکتا۔