RUDAاور جہان پاکستان ڈیجیٹل کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے خصوصی معلوماتی ورکشاپ

RUDAاور جہان پاکستان ڈیجیٹل کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے خصوصی معلوماتی ورکشاپ
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )(RUDA)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور جہان پاکستان ڈیجیٹل کے اشتراک سےکل لاہور میں صحافیوں اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نمائندگان کے لیے ایک خصوصی معلوماتی اور آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں راوی ریور، شہری ترقی، انفراسٹرکچر، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے حوالے سے ماہرین تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ورکشاپ میں 25 سے 30 منتخب س

تفصیلات کے مطابق، ورکشاپ کا آغاز کرنل عابد لطیف کے افتتاحی خطاب سے ہوگا۔ اس کے بعد ڈائریکٹر ہائیڈرولوجی محمد محسن کی جانب سے ’’راوی فلوئنگ تھرو ٹائمز اے جرنی اِن ہائیڈرولوجی‘‘ کے موضوع پر بریفنگ دی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفراسٹرکچر علی RUDA کے ترقیاتی سفر اور انفراسٹرکچر کے حوالے  سے RUDA- -فرام فٹ پرنٹس ٹو فُٹ ہولڈ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کریں گے، جبکہ محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی نمائندہ مس آہَد RUDA کی پائیدار ترقی میں موسمیاتی تبدیلی کے کردار پر روشنی ڈالیں گی۔ڈائریکٹر CSR مس فاطمہ RUDA کے CSR پروگرامز کے White, Green اور Light Green Portfolios کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔پروگرام کے دوران صحافیوں کو RUDA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات اور براہ راست تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ورکشاپ کا اہم حصہ ’’Walk the Talk‘‘ کے عنوان سے تین گھنٹے پر مشتمل فیلڈ وزٹ ہوگا، جس کے دوران میڈیا نمائندگان Package6، Package7 اور 19-ACB کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا عملی مشاہدہ کریں گے۔

جہان پاکستان ڈیجیٹل کی جانب سے پراجیکٹ ہیڈ فرخ شہبازوڑائچ، سینئر اینکرپرسن و سیشن موڈریٹر حمزہ ساجد رانا اور ڈیجیٹل میڈیا اسپیشلسٹ فیصل وقاص جٹ ورکشاپ کے میڈیا اور کمیونیکیشن امور میں معاونت کریں گے۔منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد میڈیا اور ترقیاتی اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینا ہے ، فیلڈ پر مبنی صحافت کو تقویت دینا اور RUDA کے ترقیاتی و پائیدار منصوبوں کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

(RUDA)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  اور جہان پاکستان ڈیجیٹل کے اشتراک سے ہونے والی ورکشاپ میں مدعو کیے گئے سینئرصحافیوں جن میں 
 سینئر اینکرفرخ شہبازوڑائچ ایک نیوز،فیصل وفاص جٹ ڈیلی پوائنٹ، حمزہ ساجد رانا جہان پاکستان ڈیجیٹل،نورامان اللہ،سماٹی وی،واجدعلی شاہ،سما،حسیب لودھی،نئے راستے ڈیجیٹل،زین امتیاز،یوٹیوبر،میاں سعدفرزین،میٹرو53،ہماخالد،ڈیلی پوائنٹ،ربیعہ جنجوعہ ، پبلک ٹی وی،فخرزمان،ایک نیوز،امجدبخاری،پنجاب پوسٹ،راشداکرم،ایک نیوز،ایثاررانا،روزنامہ پاکستان سمیت دیگر صحافیوں کومدعو کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں