کوٹ ادو:باراتیوں کالوڈر رکشہ نہرمیں گرنے سے 15افراد ڈوب کرجاں بحق

کوٹ ادو:باراتیوں کالوڈر رکشہ نہرمیں گرنے سے 15افراد ڈوب کرجاں بحق
Metro53

Metro53 - کوٹ ادو(ویب ڈیسک )کوٹ ادومیںشادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں بدل گئیں،لوڈر رکشہ پر سوار ہوکربارات پرجانے والے26 افراد نہر میں جاگرے۔

تفصیلات کے مطابق، شیخو شوگر مل کے قریب مظفرگڑھ کینال میں حادثے کے نتیجے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
چند لمحے پہلے جو لوگ خوشیوں کے سفر پر روانہ ہونے والے بے رحم پانیوں کی نذر ہو گئے
ایک طرف شادی کا گھر سجا تھا، دوسری طرف اچانک کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ کسی کا بیٹا، کسی کا بھائی، کسی کا باپ اور کسی کا سہاگ اس المناک حادثے میں ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا۔منظر دیکھ کر دل دہل گیا
خوشیوں سے بھری بارات، چند لمحوں میں جنازوں کا قافلہ بن گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں