Metro53 - سرگودھا(ویب ڈیسک)سرگودھا کا قاسم رانجھا چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو کچھ ہفتے قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فوری طور پر انتقال کر گیا۔
اطلاعات کے مطابق،جوان بھائی کی جدائی کا صدمہ ان کی چھوٹی بہن برداشت نہ کر سکی اور آٹھ روز بعد وہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں۔بیٹے اور بیٹی کی مسلسل اموات کا غم انکے والد نذیر رانجھا بھی نہ سہہ سکے اور چھ دن بعد وہ بھی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اس کے بعد والدہ اپنے جوان بیٹے، بیٹی اور شوہر کی جدائی کا صدمہ دل میں لیے رہیں، مگر یہ دکھ بھی ان کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوا اور آج، چار دن بعد، وہ بھی انتقال کر گئیں۔
یوں صرف تین ہفتوں کے مختصر عرصے میں ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھ گئے، جو یقیناً انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔