Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور میں سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سےرہنما ق لیگ ممبر پنجاب اسمبلی چودھری اعجاز احمد رنیاں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق،ملاقات میں گُجرات شہر میں سیوریج سسٹم،ڈنگہ میں اسٹیڈیم،ڈنگہ پارک اورڈنگہ میں کالج کے بارے تفصیلی ملاقات کیا گیا۔
چودھری اعجاز احمد رنیاں نے گُجرات میں جیل نئی بنوانے کیلئے درخواست کی ۔ کیونکہ حالیہ بارشوں کے دوران گُجرات جیل سے حوالاتی و قیدی دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کرنے کے دوران قیدیوں کے اہل خانہ کو ملاقات کیلئے بہت پریشانی کاسامنا کرناپڑا۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں چودھری اعجاز احمد رنیاں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری سالک حسین کو شہرگجرات میں سیوریج سسٹم ،جیل کی تعمیر اوراپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔