Metro53 - گجرات ) ویب ڈیسک )شہر ڈنگہ کے گاوں بھاو گھسیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو نوجوان بحق ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے نواحی گاوں بھاو گھسیٹ کے تین نوجوان پیٹر انجن والے کمرے میں سوئے ہوئےتھے کہ دھویں کی وجہ سے دم گھٹ گیا،جس کے نتیجہ میں فیضان ولد عرفان اورماجد ولد صغیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے نوجوان کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے، جان بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں،اہل خانہ نے صبح آکر دیکھا تو نوجوان مردہ پائے گئے، تشویشناک حالت میں نوجوان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔