چودھری شافع کادورہ گجرات،چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات

چودھری شافع کادورہ گجرات،چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک ) 20جولائی صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین نے گجرات جا دورہ کیا

جہاں انہوں نے  چین کے صوبہ ہونان کے شہر لاؤڈی (Loudi) کے اعلیٰ سطح کے سرکاری و کاروباری وفد سے ملاقات کی،چین کے وفد میں یانگ وی (لوڈی میونسپل پیپلز گورنمنٹ)، ژو شِن ہوئی (میونسپل بیورو آف کامرس)، لیو یونگ ژونگ (سی سی پی آئی ٹی لوڈی برانچ)، چن فانگ (میونسپل بیورو آف فنانس)، شیاؤ منہائی (پیپلز گورنمنٹ آف لوشِنگ ڈسٹرکٹ)، فو ینگ (میونسپل پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز)، جبکہ نجی شعبے کی نمائندگی کرتے ہوئے جیانگ ژیاؤبیاو (چیئرمین، ہونان جنسونگ مشینری) اور ڈوان شیو جیاو (چیئرمین، سوناو الیکٹرک اپلائنس کمپنی لمیٹڈ) شامل تھے

۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے وفد کو ضلع گجرات کا جامع تعارف پیش کرتے ہوئے صنعتی استعداد، سرمایہ کاری کے مواقع، کاروباری ماحول، تاریخی و ثقافتی ورثے، سیاحت، بنیادی سہولیات اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔چینی وفد کی جانب سے لاؤڈی سٹی کی معاشی، صنعتی اور ترقیاتی صلاحیتوں پر مبنی خصوصی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔  ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گجرات اور لاؤڈی کے درمیان صنعت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جنہیں مشترکہ کوششوں سے مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔وفد نے گجرات کی صنعتی ترقی، کاروباری ماحول اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور مزید کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہیں پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں

۔میرے چین کے دوروں کے دوران تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں 4 معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ چین کے صوبہ حوںان کے شہر لاؤڈی اور گجرات کے مابین اشتراک اور تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے اور اس مقصد کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے چینی وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں