Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)معروف صحافی رحما ء ملک نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ منصور علی خان نے صحافی کا تذکرہ کیا جس نے خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجے تو اگر آپ مزید پیغامات دیکھنا چاہتے ہیں تو میں دکھا سکتی ہوں، ایک بڑے چینل پر شو کرنے والے معتبر صحافی نے واش روم میں بیٹھ کر ایک خاتون کو ویڈیو کال کی ، اسے نہیں پتا تھا کہ یہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے،میڈیا کے نامور پروڈیوسرز بھی نئ
رحما ء ملک نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سینئر صحافی منصور علی خان کو سب لوگ جانتے ہیں ، یہ ان چند اینکرز میں ایک ہیں جنہیں میں شوق سے سنتی ہوں ، انہوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ایک صحافی کا تذکرہ کیا جس نے ایک خاتون کو کچھ نازیبا پیغامات بھیجے، شائد انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے وہ پیغامات دیکھے ہوں جس کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ کہہ رہے تھے کہ ان صحافی کی عزت ان کے دل میں بہت کم ہو گئی ہے ، جب وہ تذکرہ کر رہے تھے تو میں سوچ رہی تھی کہ آپ کس کس صحافی اور اینکر کا نام لیں گے ، اگر منصور علی خان نے کچھ اور پیغامات دیکھنے ہیں تو میں بھی دکھا سکتی ہوں اور کچھ اور خواتین جن کے موبائل میں ، میں نے پیغامات دیکھے ہیں وہ بھی دکھا سکتی ہوں، جس چینل پر منصور علی خان کام کرتے ہیں ، اس چینل کے اینکرز کے پیغامات منصور علی خان کو دکھا سکتی ہوں، میڈیا انڈسٹری کے بہت نامور پروڈیوسر ہیں جو نئی آنے والی خواتین کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے پیغامات کچھ اپنے فون اور کچھ دوسروں کے فون میں دکھاسکتی ہوں، اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے ماضی میں سکینڈل بنے ، جن کو ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش کی گئی اور اس طرح کی چیزیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو آج بھی باز نہیں آئے اور خواتین کو میسجز کرتے ہیں ، وہ بے شمار خواتین کو مسیجز کرتے ہیں، بہت سے ادارے ایسے بھی ہیں جن کے افراد سے ہمیں کام کی غرض سے ملنا جلنا پڑتاہے، آپ ان اداروں کے لوگوں کے پیغامات پڑھیں کہ وہ خواتین کو کیا کہتے ہیں، بہت نامور صحافی، معتبر ٹی وی چینلز پر بہت بڑا شو کرتے ہیں اور وہ ایک خاتون کو واش روم سے ویڈیو کال کرتے ہیں، جس میں ان کو نہیں پتا تھا کہ ویڈیو ریکارڈ ہو رہی ہے، منصور علی خان ان کو بھی جانتے ہیں، پھر کچھ صحافی ایسے ہیں جو آپ کے نام کسی وفد میں بھیج کر آپ سے بدلے میں فیورز مانگتے ہیں، آپ نے تھوڑی سی بات کر کے میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیاہے، یہاں تو ہر بندہ ہی ایسا ہے، 80 سے 85 فیصد مرد ایسے ہی ہو تے ہیں۔