زکوۃ کی ادائیگی سے میری کمائی پاک ہوگئی،اداکارہ نرگس

زکوۃ کی ادائیگی سے میری کمائی پاک ہوگئی،اداکارہ نرگس
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) سابقہ اداکارہ نرگس نے کہا وہ 1992 سے کما رہی ہیں اور اس عرصے کے دوران کبھی بھی اپنی آمدنی میں سے زکوٰۃ ادا کیے بغیر رقم گھر نہیں لے گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک زکوٰۃ صرف ایک دینی فریضہ نہیں بلکہ کمائی میں برکت اور پاکیزگی کا ذریعہ بھی ہے، اسی لیے وہ ہمیشہ اس کی ادائیگی کا خاص اہتمام کرتی رہی ہیں۔

نرگس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے پیشے کو سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ نبھایا۔ ان کے بقول وہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی تھیں اور ان کے کیریئر میں فحش رقص یا غیر مناسب پرفارمنس تلاش کرنا آسان نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں