Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (DCA) گجرات کے انتخابات 2026 کے لیے انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں نے اپنی مہم بھی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے چوہدری توقیر عبداللہ اور کاشف منظور بٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا، جسے مقامی کرکٹ حلقوں میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے سید نسیم عباس شاہ امیدوار ہیں، جبکہ فنانس سیکریٹری کی نشست پر مرزا عبدالخالق اور چوہدری آصف نواز آمنے سامنے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی نگرانی میں انتخابات کے لیے پولنگ 15 جون کو لاہور میں ہوگی۔ انتخابی نتائج ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کی آئندہ انتظامیہ اور ضلعی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مقامی کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امیدواروں کی جانب سے ووٹرز سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پولنگ کے روز مختلف عہدوں کے لیے سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔