موٹر و ے گینگ ریپ کیس، ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف

موٹر و ے گینگ ریپ کیس، ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف
Metro53

Metro53 - واشنگٹن (ویب ڈیسک )دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کو  موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں  عابد ملہی اور شفقت بگا  کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی تھیں۔

ایلون مسک نے موٹر وے گینگ ریپ کیس میں مجرموں کی سزائے موت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کو بھی پاکستان جیسے بہادرانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔

ایلون مسک نے یہ بات برطانوی رکن پارلیمان Rupert James Graham کے سوشل میڈیا پیغام کے جواب میں کہی۔

Rupert جیمز نے عدلیہ کے فیصلے کو پاکستان سے آنے والی اچھی خبر قرار دیا ۔ وہ Restore Britain نامی سیاسی پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔ اُن کی جماعت حکمرانی کے نظام پر عوامی اعتماد بحال کرنے اور مقامی سطح پر احتساب کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ 20 مارچ 2021  کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021   کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں