پرتگال: 22سالہ پاکستانی نوجوان محمد عدیل فٹبال کھیلتے ہوئے قتل

پرتگال: 22سالہ پاکستانی نوجوان محمد عدیل فٹبال کھیلتے ہوئے قتل
Metro53

Metro53 - لزبن (ویب ڈیسک )پرتگال کے شہر المادا کے علاقے کاسیلیاس میں 22 سالہ پاکستانی نوجوان محمد عدیل کو فٹبال کھیل کے دوران چاقو کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

 یورپ میں پاکستانی کمیونٹی شدید صدمے میں مبتلا ہے۔ عدیل کے دوستوں اور خاندان کے مطابق یہ قتل پہلے سے منصوبہ بندی شدہ تھا، جس کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق عدیل پہلے ہی ایک گروہ کی طرف سے ٹریک کیا جا رہا تھا، جسے لارنجیرو گینگ کہا جاتا ہے، جمعہ کی رات، جب گروہ کو پتا چلا کہ عدیل 'Quintal Desportivo de Cacilhas' میں فٹبال کھیل رہا ہے وہ وہاں پہنچ گئے اور پستول اور چاقو، بشمول کھکری لے کر حملہ کر دیا۔ عدیل کا تعلق پاکستان سے تھا اور تقریباً 10 سال سے پرتگال میں رہ رہا تھا، اور اپنے والد کے ساتھ وہاں کام کرتا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں