Metro53 - راولپنڈی( ویب ڈیسک)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران ایئر چیف نے اعلیٰ دفاعی، فضائیہ اورایروسپیس قیادت سے ملاقاتیں کیں،ایئر چیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ، وزیر قومی دفاع یاسرگلر سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف ظہیر احمد بابرسدھو نے بائیکارٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے بھی ملاقات کی،ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا اعادہ کیا گیا،ملاقاتوں میں ایرو سپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے ترک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں جنرل ضیا کمال کادی اوغلو سے ملاقات کی،ایئر چیف مارشل کو تاریخی اورپرتپاک استقبال کے ساتھ گارڈآف آنر پیش کیاگیا،ترک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔