Metro53 - راولپنڈی (ڈیجیٹل ڈیسک) راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آزاد پتن کے مقام پر ایک مسافر وین دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت وین میں ممکنہ طور پر 8 سے 10 مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت وین سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے دریا سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں، جبکہ دیگر مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لی