راولپنڈی کی عدالت نے ملزم عمران خان کو سزائے موت سنادی

راولپنڈی کی عدالت نے ملزم عمران خان کو سزائے موت سنادی
Metro53

Metro53 - راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آنے والے مشہور قتل کیس میں عدالت نے ملزم عمران خان کو سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

عدالت کے مطابق مجرم نے دشمنی کے باعث نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کو قتل کیا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں