فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے کارکن کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے سوشل میڈیا خدمات کیلئے موبائل فون فراہم کرنے کی اپیل

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے کارکن کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے سوشل میڈیا خدمات کیلئے موبائل فون فراہم کرنے کی اپیل
Metro53

Metro53 - فیصل آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ کارکن انجم سعید نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سوشل میڈیا پر جماعتی خدمات انجام دینے کے لیے ایک عدد موبائل فون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

انجم سعید کا کہنا ہے کہ وہ سمن آباد، حلقہ PP-116 فیصل آباد کے رہائشی اور ایک غریب مزدور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں اور موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی مؤقف اور قیادت کی خدمات عوام تک پہنچانے کے لیے متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ذاتی موبائل فون نہ ہونے کے باعث وہ دوستوں کے موبائل استعمال کر کے پارٹی سے متعلق پوسٹس شیئر کرتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے ان کی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی موجود ہے۔ انجم سعید نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کی نوکری یا مالی امداد کے خواہشمند

نہیں، بلکہ صرف سوشل میڈیا پر پارٹی کی خدمت کے لیے موبائل فون کی سہولت چاہتے ہیں۔انجم نے اپناموبائل فون بھی 

0322-6049267موبائل نمبر بھی شئیر کردیا جس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قیادت ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرے گی تاکہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پارٹی کی مزید مؤثر انداز میں خدمت جاری رکھ سکیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں